باکو (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف پر مزار پر جائیں گے ۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف باکو میں آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر جائیں گے اور پھولوں کا گلدستہ رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم آذربائیجان کی یاد گارِ شہداء کا دورہ بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز باکو پہنچے تھے ۔
باکو پہنچنے پر آذربائیجان کے اول نائب وزیرِ اعظم یعقوب ایوبوف، نائب وزیرِ خارجہ النور مامادوف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور آذربائجان میں پاکستان کے سفیر بلال حئی نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیاتھا۔
یاد رہے کہ وزیرِ اعظم کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے۔بعد ازاں وزیرِ اعظم کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوئی۔
دونوں ممالک کے درمیاں تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے وزیرِ اعظم سے آذربائیجان کے وزراء کے وفد کی ملاقات بھی ہوگی۔