وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیاء کے ہم منصب انور ابراہیم کو ٹیلی فون کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ملائیشینہم منصب انور ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔
وزیراعظم نے ملائیشیاء کے نئے وزیراعظم اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں وزراء اعظم نے پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان برادرانہ قریبی تعلقات کو مزید مظبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں قائدین نے تجارت وسرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب کو 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور انھیں اس کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔
ملائیشیا کے وزیراعظم نے ڈونرز کانفرنس میں اعلی سطحی وفد بھجوانے کی یقین دہائی کرائی۔

#anwaribraim#islamabad#malaysia#PakTurkNews#primeminister#telephone