اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کورونا وبا کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئیے بغیر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے شہید ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کو تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے ملک بھر سے ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کرونا وباء کے دوران خدمات کا اعتراف کیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے ان بیٹوں اور بیٹیوں نے زمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اس جان لیوا وباء سے جامِ شہادت نوش کیا۔پوری قوم ان فرض شناس ڈاکترز اور فرانت لائن ہیلتھ ورکرز کی مقروض رہے گی۔
ان ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے اہلِ خانہ قوم کا فخر ہیں۔
پنجاب سے 81، سندھ سے 87، خیبر پختونخوا سے 23، بلوچستان سے 8، آزاد جموں و کشمیر سے 4 اور گلگت اور اسلام آباد سے ایک ڈاکٹر کو کرونا وباء کے دوران محنت و لگن سے لوگوں کی زندگیاں بچانے اور فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت پر تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) دیا جائے گا۔
پاکستان بھر سے 59 نرسوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو بھی کورونا وباء کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خدمات اور لوگوں کی جان بچانے پر تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) سے نوازا جائے گا.