پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز نام کرنے پر افغان کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات

شارجہ (پاک ترک نیوز) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلا ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر افغان کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کردی ۔افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہزاروں ڈالر اورجدید آئی فون انعام میں دینے کا اعلان کردیا ۔
افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے افغان ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور اس موقع پر 15 رکنی ٹیم کو جدید آئی فون اور 3 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کیا۔افغان ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کو بھی 2 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔ ایڈمن اسٹاف کو ایک ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
افغانستان نے شارجہ میں کھیلی جانیوالی تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے 2ٹی ٹونٹی میچز میں جیت کر سیریز اپنے نام کرلی ہے ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا ۔

 

#afgvspak#cleansweep#PakTurkNews#pakvsafg#sharjah#t20seriesafghanistanPakistan