تہران (پاک ترک نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کیخلاف ایران نواز گروپ بھی پیشگی کارروائی کر سکتا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ایران نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے خلاف ’قبل از وقت‘ کارروائی کا انتباہ دیا۔ایران نے خبردار کیا ہے کہ "آنے والے گھنٹوں میں” اسرائیل کے خلاف ممکنہ "قبل از وقت” کارروائی کی جائے گی، کیونکہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
ایران کی حمایت یافتہ، لبنانی گروپ حزب اللہ اور اسرائیل کئی دنوں سے لبنان-اسرائیلی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ کر رہے ہیں، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے جب اسرائیل نے گذشتہ ہفتے اسرائیل کے اندر فلسطینی مسلح گروپ حماس کے ایک غیر معمولی حملے کے بعد جنوب میں غزہ کی پٹی پر بمباری کی۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیل جارحیت جاری ہے اور رات بھر جاری رہنے والے فضائی حملے میں مزید 70فلسطینی سے زائد شہید ہو گئے ۔
دوسری جانب رفح پر حملوں اور خان یونس میں تین گھروں پر بمباری کے بعد رات گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 71 ہو گئی۔