قومی ٹیم کی قیادت کرنے پر فخر اور پرجوش ہوں ،شاہین آفریدی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی 20میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے پر فخر اور پرجوش ہوں ۔


اپنے سویل میڈیا اکائونٹ پر قومی فاسٹ بائولر کاکہنا تھا کہ میں اپنی قومی T20 کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے پر فخر اور پرجوش ہوں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کے اعتماد اور حمایت کا شکریہ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ٹیم اسپرٹ کو برقرار رکھنے اور کرکٹ کے میدان میں اپنی قوم کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا۔
ہماری کامیابی اتحاد، اعتماد اور انتھک محنت میں ہے۔ ہم صرف ایک ٹیم نہیں ہیں۔ ہم ایک بھائی چارہ، ایک خاندان ہیں۔ایک ساتھ، ہم اٹھتے ہیں!

 

#captain#Lahore#PakTurkNews#shaheenshahafridi#t20