آئی ٹی کمپنیوں کو ٹیکس مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپشل ٹیکنالوجی زونز کے تحت آئی ٹی کمپنیوں کو ٹیکس مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ملکی آئی ٹی بر آمدات بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت بجٹ میں نوجوانوں کی آئی شعبے کی پیشہ ورانہ تربیت پر خطیر رقم خرچ کرے گی۔اس وقت ملک میں 45 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی ہنر کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں 1لاکھ نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپس فراہم کرے گی۔ہمارے گزشتہ دورِ حکومت میں ہم نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کئے جن کی بدولت کرونا وباء کے دوران نوجوان ملک میں زرمبادلہ لے کر آئے۔
سپشل ٹیکنالوجی زونز کے تحت آئی ٹی کمپنیوں کو ٹیکس مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعظم کی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی سے متعلقہ سفارشات کو شامل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نے فکسڈ ٹیکس رجیم کیلئے کمیٹی تشکیل دینے اور فوری سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی کے شعبے کیلئے بڑے پیکج کی تیاری کی ہدایت کردی۔
آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو خصوصی مراعات دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے ذریعے کاروبار اور تجارت کے فروغ پر خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہنرمند بنانے کے پروگرام میں بڑی توسیع کے خصوصی پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔خصوصی ٹریننگ آئی ٹی زونز بنانے کے بڑے فیصلے کی بھی وزیراعظم نے منظوری دے دی۔
آئی ٹی کے شعبے میں بجٹ سفارشات کی منظوری سے لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔وزیراعظم کی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں نئی کمپنیوں کی تشکیل کے لئے خصوصی راہنمائی اور سرکاری مدد فراہم کرنے کے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
وزیر اعظم کی بیرون ملک آئی ٹی سیکٹر کے روڈ شوز منعقد کرنے اور اس شعبے میں سہولیات سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیرِ اعظم نے آئی ٹی شعبے کو آئندہ برس اپنی برآمدات کو 4.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف دے دیا۔
آئی ٹی شعبے کی آمدن کا 35 فیصد اپنی استعداد بڑھانے کیلئے رکھنے کی سہولت میں تین سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم کی آئی ٹی وزارت اور متعلقہ حکام کو شعبے کے ساتھ مل کر بجٹ میں سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کیلئے مقامی سطح پر فائیبر کیبل کی تیاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبے کے حوالے سے بجٹ تجاویز پر اجلاس منعقد ہوا.۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، سید امین الحق، مریم اورنگزیب، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت عائشہ غوث پاشا، معاونینِ خصوصی طارق باجوہ، جہانزیب خان، طارق پاشا، شزا فاطمہ خواجہ، سینیٹر افنان اللہ، گورنر اسٹیٹ بنک، چیئرمین ایف بی آر، متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اسکے علاوہ آئی ٹی کے شعبے سے معروف ماہرین بشمول آصف پیر، زوہیب خان، نصیر اختر، اور ٹیلی کام شعبے سے حاتم باماترف سی ای او پی ٹی سی ایل، مدسر حیسن وائس پریزیڈنٹ جاز اوت کمال احمد ڈپ٥ی سی ای او ٹیلی نار نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کو آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے کی ترقی اور آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت بجٹ میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے جنکی بدولت موجودہ آئی ٹی برآمدات کو 100 فیصد بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں 45 ہزار کے قریب نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے کی پیشہ ورانہ تربیت دی جا رہی ہے جو تربیت مکمل ہونے کے بعد نہ صرف روزگار کے حوالے سے خود کفیل ہونگے بلکہ مزید روزگار پیدا کرنے کا ذریعہ بھی بنیں گے۔
وزیرِ اعظم نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کیلئے بجٹ تجاویز کو جلد حتمی شکل دے کر پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں.

#ishaqdar#islamabad#it#PakTurkNews#prieminister#shahbazsharif