پی ایس ایل 8،اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی ایلیمینٹر ون میں مد مقابل

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ۔ پہلے ایلیمینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔
جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ کل لاہور قلندرز سے ایلیمنیٹر ٹو میں ہو گا جبکہ میچ ہارنے والی ٹیم واپسی کا ٹکٹ کٹائے گی ۔
دوسرے ایلیمینٹر کی فاتح ٹیم ٹرافی کی جنگ کے آخری میچ میں 19مارچ کو ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی۔
یاد رہے کہ پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز لاہور قلندرز کو 84 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
لاہور قلندرز ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 161 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 76 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

#Lahore#PakTurkNews#psl#psl8#qaddafistadium