کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8کے دوسرے میچ میں کراچی کنگزکا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کوپشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام ساڑھے سات بجےشروع ہو گا۔
اس سے قبل پی ایس ایل 8کےپہلے میچ میں گزشتہ رات دفاعی چیمپئن لاہورقلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دی تھی۔
ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ لاہورقلندر نے مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے تھے ۔فخر زمان نے 66جبکہ مرزا بیگ نے32رنز کی اننگز کھیلی ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ اوراحسان اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
ملتان سلطانز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 174رنز بنائے ۔کپتان رضوان نے 75شان مسعود نے 35رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین ،حارث ،زمان اور حسین طلعت نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔