پی ایس ایل 8،قلندرز کو یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش

 

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مد مقابل ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8کے 26ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہو گا ۔
دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں ۔ لاہور قلندرز پہلے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے نمبر پر ہے ۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈ ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی ۔پشاور زلمی نے کپتان بابراعظم کی سنچری کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 240رنز بنائے تھے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 241کا بڑا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر 18.2اوورز میں پورا کرلیا ۔جیسن روئے نے 145رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی ۔

#islamabadunited#lahoreqalandar#PakTurkNews#psl#psl8#rawalpindi