پی ایس ایل 8،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش

 

کراچی (پاک ترک نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ پڑے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8میں آج شہر قائد میں پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے آئیں گے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز دو میچ کھیلے گئے ۔ کراچی کنگز نے ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کی اور لاہورقلندرز کو67رنز سے شکست دیدی ۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے۔ جیمز وینس نے 46جبکہ میھتیو ویڈ نے 36رنز کی اننگز کھیلی ۔
شاہین آفریدی، حارث اور زمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ لاہور قلندرز 186رنز کےہدف کے تعاقب میں 17.3اوورز میں 118رنز بناکر ہمت ہار گئی ۔
اس سے قبل پہلے میچ میں ملتان سلطانز اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52رنز سے زیر کیا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطان کو بیٹنگ کی دعوت کی۔
سلطانز نے مقررہ بیس اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائے ۔ملر نے 52جبکہ کپتان محمد رضوان نے 50رنز بنائے۔ رومان رئیس،شاداب،ٹام کرن اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ 191رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17.5اوورز میں 138رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ونڈر ڈائوسن نے 49رنز کی اننگز کھیلی۔

#karachikings#lahoreqalandars#multansultan#PakTurkNews#peshawarzalmi#psl#psl8karachi