پی ٹی آئی کارکنوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو آگ لگا دی

 

پشاور (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ریڈیوپاکستان پشاور کی عمارت کو آگ لگا دی ،پولیس سے جھڑپوں میں دوہلاک جبکہ 9زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو آگ لگا دی ۔
مظاہرین اور پولیس کے درمیان چھڑپوں میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9افراد زخمی ہیں ۔
ڈائیریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن کا کہناہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں شرپسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا ۔شرپسند ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔نیوز روم اور مختلف سیکشن میں تباہی مچا دی ۔
پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر گزشتہ روز بھی حملہ کیاتھا ۔آج دوبارہ حملہ کیاگیا، توڑ پھوڑ کی، سٹاف پر تشدد کیا اور آگ لگادی ۔
مظاہرین نے چاغی یادگار اور ریڈیو آڈیٹوریم کو آگ لگادی ۔مختلف سیکشنز میں آتش زنی سے ریکارڈ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔
ریڈیو پاکستان کی عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی ۔شرپسندسرکاری سامان لوٹ کر لے گئے۔سامان میں کیمرے، مائیک اور دیگر دفتری سازو سامان اور آلات شامل تھے ۔
مظاہرین نے روکنے کی کوشش کرنے والے عملے پر بھی تشدد کیا گیا۔خواتین سمیت عملے کے ارکان پر بھی تشدد کیاگیا۔

#ambulance#chairmanpti#chairmantpi#fire#PakTurkNews#peshawar#pti#radiopakistan