لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو فل اسٹاپ لگا دیا۔
مریم نواز نے وطن واپسی کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں وہ احسن طریقے سے انجام دوں گی جبکہ پی ٹی آئی نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو فل اسٹاپ لگا دیا۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگی نائب صدر مریم نواز آج شام لاہور پہنچیں گی۔ پارٹی رہنما، کارکنان اور عوام مریم نواز کا خوشی سے انتظار کر رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کریں گی اور ملک بھر میں ورکرز اور عوام سے رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔