پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پشاور (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔
رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات اور مشاورت کے بعد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

@imrankhan#chairmanpti#elecation#intrapartyelecation#PakTurkNews#peshawar#peshawarhighcourt#pti