بانی پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے 2 کیسز میں بری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے دو مقدمات میں بری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بریت اور پروڈکشن کی درخواست پر سماعت کی۔
عمران خان کی درخواست بریت پر وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل دیے کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات میں الزامات صرف ایما کی حد تک ہیں، ان پر ایک ہی دن میں متعدد مقدمات درج ہوئے اور ایک ہی طرح کا کردار رکھا، مدعی ایس ایچ او ہے جس کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، مقدمات میں گواہان کے بیانات بھی نہیں۔
جج شائستہ کنڈی نے پوچھا کہ اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہو چکے؟وکیل نے بتایااس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی متعدد مقدمات سے بری ہو چکے۔
جج نے عمران خان کی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں مقدمات میں بری کردیا جبکہ عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ سہالا اور لوہی بھیر میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

@imrankhan#founderpti#islamabad#PakTurkNews#pti