پی ٹی آئی نے قومی اور کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی

پشاور (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اور خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی منظوری کے بعد مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرادی گئی ہے۔
کے پی اسمبلی کے لیے فہرست میں مشال یوسفزئی، فوزیہ بی بی، عائشہ نسیم، عظمیٰ ریاض، ساجدہ حنیف، گل نسرین علی، فریدہ قریشی، فرزانہ جاوید، شکیلہ ربانی، فائزہ مبشر، حمیرا نواز، صائمہ خالد، خوشبو اور فرزانہ کے نام شامل ہیں۔ محفوظ، حرمہ ابراہیم، نسیم ناز، عصمت آرا کاکاخیل، محراب، نایاب خوشحال، اور چاند بی بی، نورین عارف، رضیہ نوشین عباسی، زاہدہ جاوید، اور عالیہ نواب کا نام ہے ۔
قومی اسمبلی کی فہرست میں ملیحہ علی، سمیرا شمس، نادیہ عنبرین، مومنہ باسط، نینا ارشد، صبا بی بی، ساجدہ ذوالفقار اور نائلہ مروت کے نام شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں کے لیے فہرست میں لال چند، راجیش کمار، وقاص کھوکھر، حق رفیق اور چوہدری عامر کے نام شامل ہیں۔

#islamabad#islamabd#khyberpk#nationalaseembly#PakTurkNews#ptiPakistan