پنجاب اسمبلی: مسلم لیگ ن 37جبکہ آزاد امیدوار 25نشستوں پر کامیاب

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب اسمبلی کی 297سیٹوں میں سے اب تک پاکستان مسلم لیگ (ن) 37 اور آزاد امیدوار 25 نشستوں پر کامیاب ہے، مسلم لیگ ق 2، استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے ایک ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔
پی پی 158سے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کامیاب قرار پائے، شہباز شریف نے 38 ہزار 642 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل یوسف ولی نے 23 ہزار 847 ووٹ حاصل کئے۔
پی پی 159سے مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز 23354 ووٹ لیکر فاتح قرار پائیں جبکہ آزاد امیدوار مہر شرافت علی 21191 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب پی پی 153 لاہور،مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے 35232 ووٹ لئے جبکہ آزاد امیدوار میاں اویس انجم 33027 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 160 سےمسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد علی 26781 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار اعظم خان نیازی 21249 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 172 لاہورسےمسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کو شکست ہوئی جبکہ آزاد امیدوار مصباح واجد 31378 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، رانا مشہود 28647 ووٹ ہی لے پائے۔پی پی 152سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد وحید 34 ہزار 664 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار نعمان مجید 29 ہزار 676 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ عمران نذیر پی پی 150سے 34 ہزار 956 ووٹ لیکر سیٹ بچانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار عبدالکریم خان 30 ہزار 314 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 171سےآزاد امیدوار میاں اسلم اقبال 61 ہزار 847 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر اشتیاق احمد 36 ہزار 955 ہی ووٹ لے سکے۔پی پی 151 سےمسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل شوکت بٹ کامیاب قرار پائے، سہیل شوکت بٹ نے 38 ہزار 232 ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار حماد علی 15 ہزار 839 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پی پی 148میدان مار لیا، مجتبیٰ شجاع الرحمن نے 37 ہزار 998 ووٹ حاصل کیے، آزاد امیدوار صبا دیوان ناکام رہیں جو صرف 31 ہزار 560ووٹ حاصل کر پائیں۔
مسلم لیگ ن کے غزالی سلیم بٹ پی پی 146سے فاتح قرار پائے، غزالی سلیم بٹ نے 30 ہزار 587 ووٹوں کیساتھ فتح سمیٹی جبکہ آزاد امیدوار جنید رزاق 28 ہزار 515 ووٹ لیکر ناکام رہے۔
اسی طرح پی پی 160سے ن لیگ کے امیدوار ملک اسد کھوکھر 26781 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار اعظم خان نیازی 21 ہزار 249 ووٹ لے سکے۔
پی پی 157سے آزاد امیدوارحافظ فرحت عباس نے 45 ہزار 36 ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹی جبکہ لیگی امیدوار میاں نصیر احمد 27 ہزار 39 ووٹ لیکر ناکام رہے۔پی پی 147سےلیگی امیدوار حمزہ شہباز نشست جیت گئے، مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز 51838 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار محمد خان مدنی 46494 ووٹ لے کر دوسرے اور تحریک لبیک کے عزم وحید 17022 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 166سےمسلم لیگ ن کے امیدوار ملک انس محمود 32270 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار خالد محمود گجر 30611 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 155سے آزاد امیدوار شیخ امتیاز 36ہزار 717 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار نعیم شہزاد 30 ہزار 898 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 20سے پی پی 20 چکوال 1 میں مسلم لیگ (ن) سلطان حیدر علی خان 52450 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار علی ناصر خان 43 ہزار 250 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 21سے پی پی 21 چکوال 2 میں مسلم لیگ (ن) تنویر اسلم ملک 83055 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار طارق محمود افضل 75142 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 31 گجرات 6 میں مسلم لیگ (ق) کے شافع حسین 64132 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار مدثر رضا 48311 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پی پی 32 گجرات میں مسلم لیگ (ق) کے چودھری سالک حسین 55615 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار پرویز الہیٰ 44713 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 172 لاہور 28 میں آزاد امیدوار مصباح واجد 31378 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رانا مشہود احمد خان 28647 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 203 ساہیوال 6 میں آزاد امیدوار رائے محمد مرتضیٰ اقبال 55874 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کےمحمد حفیف 35163 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 204 ساہیوال 7 میں آزاد امیدوار محمد غلام سرور 60438 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عادل سعید چودھری 33722 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔پی پی 92 بھکر 4 کے تمام 154 پولنگ سٹیشنز کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد عامر عنایت شاہانی 41084 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار رفیق احمد خان نیازی 32941 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 224 ملتان سے 12 کے تمام 158 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک لال محمد 44264 ووٹ لے کرکامیاب رہے، جبکہ آزاد امیدوار محمد عباس بخاری 28433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 195 پاکپتن 3کے تمام 187 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عمران اکرم جٹ 50870 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم ليگ ن کے کاشف علی چشتی 37643 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔
پی پی 1 اٹک 1،پی پی 1 اٹک 1 کے تمام 196 پولنگ سٹیشنز کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار قاضی احمد اکبر خان 49257 ووٹ لے کر کامیاب رہے، پاکستان مسلم ليگ ن کے جہانگیرخانزادہ 36443 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 265 رحیم یار خان 11سے کے تمام 161 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سجاد احمد وڑائچ 52817 ووٹ لے کرکامیاب رہے جبکہ ن لیگ کےچودھری محمد شفیق انور42017 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
درسی جانب پی پی 86 میانوالی 2،پی پی 86 میانوالی 2 کے تمام 202 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار امین اللہ خان 85318 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار عادل عبداللہ خان 19794 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 232 وہاڑی 4،پی پی 232 وہاڑی 4 کے تمام 159 پولنگ سٹیشنزکے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال 33151 ووٹ لے کر کامیاب رہے، جماعت اسلامی پاکستان کے علی وقاص 26206 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 230 وہاڑی 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید سلمان شاہد مہدی 44950 ووٹ لے کر کامیاب رہے، مسلم ليگ ن کے عرفان عقیل دولتانہ 30570 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
پی پی 282 لیہ 4 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسامہ اصغر علی گجر 53887 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار ملک ہاشم حسین سہو 27384 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 211 خانیوال 7 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے رانا محمد سلیم 53727 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار عمران پرویز 8511 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 93 بھکر 5 کے تمام 154 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد عامر عنایت شاہانی 50425 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار محمد ضیاء اللہ خان 45580 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

#elcation#maryamnawaz#PakTurkNews#pmln#pp#punjabaseembly#shahbazsharif