پنجاب حکومت کا گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہفتہ کو بھی ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اب سکول ہفتے میں دو دن بند رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے میں اساتذہ برادری کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اساتذہ قوم کی خدمت کر رہے ہیں اور ان کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ ہفتہ وار دو چھٹیوں کا فیصلہ اساتذہ پر کام کا بوجھ کرنے کے باعث کیا گیا ہے۔

 

#education#PakTurkNews#saturday#schools#summarvocation