پنجاب حکومت کا 12ارب روپے سے ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے12 ارب روپے کے منصوبے کے تحت ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پنجاب حکومت نے ’ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر‘ پروگرام کے تحت بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کو سولر پر تبدیل کرنے کے لیے 12 ارب روپے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں بجلی سے چلنے والے 7000 ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر تبدیل کیا جائے گا۔ جن ٹیوب ویلوں کو 31 مارچ 2024 تک بجلی کا کنکشن مل جائے گا انہیں اس اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔ شمسی نظام کی تنصیب کے لیے پانی کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 60 فٹ مقرر کی گئی ہے۔ سولر پر منتقلی کے لیے 15، 10 اور 7.5 کلو واٹ پاور کے مساوی پمپنگ سسٹم نصب کیے جائیں گے۔
یہ تفصیلات سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار کی زیر صدارت زراعت ہاؤس میں زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں بتائی گئیں۔
اس موقع پر ساہو نے کہا کہ پنجاب میں کل 1.2 ملین زرعی ٹیوب ویل ہیں جن میں سے 10 لاکھ ٹیوب ویل ڈیزل پر چلائے جا رہے ہیں جبکہ 0.2 ملین ٹیوب ویل بجلی کی مدد سے چلائے جا رہے ہیں۔
تکنیکی ٹیم سائٹ کا دورہ کرے گی اور درخواست گزار (کسان) کی موجودگی میں پانی کی گہرائی کا تعین کرے گی۔
افتخار علی ساہو نے یہ بھی کہاکہ درخواستیں وصول کرنے اور جانچنے کے لیے کمیٹیوں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

 

#Lahore#PakTurkNews#punjab#punjabgoverment#solarenergy#tubewell