پنجاب نے سی ایم انٹرنیشنل سکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب نے چیف منسٹر انٹرنیشنل سکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا۔
صوبے کے محنتی اور قابل طلباء کو پہچاننے اور ان کی مدد کرنے کے لیے، پنجاب حکومت نے پنجاب چیف منسٹر انٹرنیشنل اسکالرشپ پروگرام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کے لیے 26 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔
یہ فنڈنگ دنیا بھر کی معروف یونیورسٹیوں میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کے لیے وظائف کی سہولت فراہم کرے گی۔
یہ پروگرام آنے والے مالی سال میں باضابطہ طور پر شروع ہونے والا ہے، جس کے لیے ابتدائی بجٹ مختص روپے ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس مقصد کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

#cmpunjab#Lahore#pakturknwes#univertsyscholarship