پیوٹن نےشمالی کوریا کے دورے کی دعوت قبول کر لی

ماسکو(پاک ترک نیوز ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے دی گئی دورے کی دعوت قبول کر لی۔گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد کم جونگ ان نے روسی صدر کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت دی تھی۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات روسی سپیس سینٹر میں ہوئی اور روسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو سپیس سینٹر کا دورہ کرایا۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے روسی صدر سے ملاقات میں دفاع اور ٹیکنالوجی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدرپیوٹن کے تمام فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں، روس اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیےجنگ میں اترا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی تاریخ کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

#kimjonang#masscow#northkorea#PakTurkNews#pyanyang#vladimirputin