پیوٹن دوبارہ منتخب ہونے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر چین جائیں گے

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر پیوٹن دوبارہ منتخب ہونے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر رواں ہفتے چین جائیں گے ۔
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے دورے پر رواں ہفتے چین جائیں گے جہاں وہ صدر ژی جبپنگ کے ساتھ ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی ۔
چین اور روس نے فروری 2022 میں "کوئی حد نہیں” شراکت داری کا اعلان کیا جب پوتن نے یوکرین میں دسیوں ہزار فوجی بھیجنے سے چند دن قبل بیجنگ کا دورہ کیا۔
کریملن نے منگل کے روز کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر ولادیمیر پوٹن 16-17 مئی کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے جو عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے طور پر کریں گے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں سربراہ دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل” پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 

#beijing#China#masscow#pakturknwes#vldimirputin#xijinpingrussia