اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ رمضان اللہ کریم کی رحمتوں اور برکتوں کا خصوصی مہینہ ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کورمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ کہ ماہ صیام کی سعادتیں اور برکتیں ایک بار پھر ہمیں ملی ہیں۔ماہ صیام میں امت مسلمہ اور پاکستان کی بہتری کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ رمضان اللہ کریم کی رحمتوں اور برکتوں کا خصوصی مہینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو معاشی مشکلات ، غربت اور مہنگائی سے نجات عطا فرمائے ۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور پاکستان کی خوشحالی اور سربلندی ، دہشت گردی سے نجات کی خصوصی دعا کریں۔اجتماعی مغفرت ، انسانیت کی بہتری اور آفات سے بچاؤ کے لئے خصوصی دعا کی اپیل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی اس ماہ مبارک کو ہماری اجتماعی بخشش ، انسانیت کی بہتری کا ذریعہ بنا دے۔