رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

لاہور(پاک ترک نیوز) رمیز راجہ کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے ہٹانےکیلئے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گئی ۔گورننگ بورڈ ممبرز کیلئے نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کیے گئے ہیں۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم آفس بھجوا دی ہے جس میں رمیز راجا اور اسد علی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔دوسری جانب سمری کی باضابطہ منظوری کابینہ سے لی جائے گی، جس کے بعد نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہوگا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں انہیں بورڈ کا نیا سربراہ بنائے جانے کا عندیہ دیا تھا۔

 

#najamsethi#pakistancricketboard#PakTurkNews#pcb#rameezraja#shakeelsheikh