لاہور(پاک ترک نیوز) عید الفطر سے قبل موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے قیمتوں میں 400 روپے سے لے کے 10 ہزار روپے تک کی کمی کر دی۔
بٹنوں والے فون جس میں فیچرز فونز بھی شامل ہیں اس میں بھی 100 روپے سے لے کے 500 روپے تک کی کمی دیکھی گئی ہے۔تمام پاکستان میں موبائل فون بیچنے والی غیر ملکی اور ملکی کمپنیوں نے اسمارٹ موبائل فون کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔
موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے جس کے باعث قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے۔ اسی طرح پاکستان میں موبائل فونز بنانے کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں کمی کرکے پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سابق نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے رواں سال اپنے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری سے قیمتوں میں کمی آئے گی۔