سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)سابق وزیر خزانہ اسحاق کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دوبارہ کھل گیا ۔
سابق وزیر خزانہ کیخلاف نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد ریفرنس دوبارہ کھل گیا ۔احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10 اکتوبر طلب کرلیا۔ سابق وزیر خزانہ کی 10 اکتوبر کو طلبی کے سمن جاری کر دیے گئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے۔
نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس بند کر دیا تھا۔ اسحاق ڈار کے خلاف کیس کا ریکارڈ احتساب عدالت میں ہی موجود تھا۔

#formerfinanceminister#ishaqdar#islamabad#PakTurkNews#refrence