سٹیٹ بینک کے ذخائر 9.1 بلین ڈالر تک بڑھ گئے

کراچی (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک کے ذخائر 9.1 بلین ڈالر تک بڑھ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے زرمبادلہ کے ذخائر 26 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 75 ملین ڈالر اضافے سے 9.102 بلین ڈالر ہو گئے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرکزی بینک اپنے ذخائر میں اضافے کیلئے باقاعدگی سے انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر خریداہے ۔
اس سے قبل سٹیٹ بینک کے ذخائر میں پچھلے ہفتے 397ملین ڈالر کی کمی ریکار کی گئی تھی ۔

 

#loan#PakTurkNews#reserves#statebankkarachi