ترک زلزلہ متاثرہ صوبے ملاتیا کے 8اضلاع میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے صوبے ملاتیا کے 8 اضلاع میں دوبارہ سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ۔
صوبائی ڈائریکٹر برائے قومی تعلیم ہاتیس اوزدیمیر کا کہنا ہے کہ تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور زلزلے کے بعد تباہ شدہ سکولوں کا تعین کیا گیا ہے، ترکیہ کے ملاتیا صوبے کے آٹھ اضلاع میں تعلیم آج سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
تعلیم کا آغاز اضلاع ارپگیر، ارگووان، ہیکیمہان، پُترگے، دوگانیول، کالے، یزہان اور داریندے کے سکولوں میں کیا جائے گا جنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

##earthquakeinturkey#ANKARA#districts#education#malataia#PakTurkNews#schoolsearthquake