بیجنگ (پاک ترک نیوز) روس کےصدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس اور چین پائیدار ترقی کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔
بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سےخطاب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ شی جن پنگ کے اہم اقدامات کی 10ویں سالگرہ منارہے ہیں، فورم کے ذریعے ملکوں کو آپس میں جوڑنے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں، فورم کے تحت جاری منصوبوں کی کامیابی پر خوشی ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کو جدید اوروسیع کیا جارہا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ تجارتی سامان کی محفوظ اور جلد منتقلی کو یقینی بنارہا ہے، روس رابطوں کے فروغ کیلئے سڑکوں کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک وسیع کرنے پر کام کررہا ہے۔انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کی کامیابی پرچین کو مبارکباد پیش کی۔
قازقستان نے بھی تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ عالمی سطح پر تعاون ایک اہم پلیٹ فورم ہے، بیشتر ممالک مستفید ہورہے ہیں، عالمی رابطوں کیلئے بی آر آئی فورم اہم بن چکا ہے۔