روس کا ماسکو پر حملہ کرنیوالے 13یوکرینی ڈرون گرانے کا دعوی

ماسکو (پاک تر ک نیوز) روس نے دعوی کیا ہے کہ ماسکو کے شہر سیواستوپول پر حملہ کرنیوالے 13یوکرینی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق روسی افواج نے دارالحکومت ماسکو اور جزیرہ نما کریمیا کے شہر سیواستوپول کی طرف پرواز کرنے والے ایک درجن سے زیادہ یوکرین ڈرون کو مار گرایا۔
وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو شہر کی جانب پرواز کرنے والے دو ڈرون تباہ ہو گئے، جبکہ 11 دیگر کو سیواستوپول شہر کے قریب گرایا گیا۔

#drone#keramia#masscow#PakTurkNews#ukrainerussia