روس کا ماسکو میں دو جنگی ڈرون گرانے کا دعوی

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ دارالحکومت ماسکو میں دو جنگی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
ماسکو کے میئر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روسی فضائی دفاع نے دو مسلح ڈرونوں کو مار گرایا ہے۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا کہ ایک ڈرون شہر کے جنوبی مضافات میں ڈومودیدوو کے علاقے میں مار گرایا گیا، جب کہ دوسرا ڈرون دارالحکومت کے مغرب میں منسک ہائی وے کے علاقے میں مار گرایا گیا۔
ماسکو کے میئر کی جانب سے بتایا گیا کہ دو جنگی ڈرونز کی شہر میں پرواز کرنے کی کوشش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد دونوں کو فضائی دفاع کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

#drone#masscow#mayormascow#PakTurkNewsrussia