روس نے ماسکو میں یوکرینی ڈرون کو تباہ کردیا ،فضائی آپریشن معطل

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے دارالحکومت ماسکو کے قریب یوکرینی ڈرون کوتباہ کرنے کا دعوی کیا ہے جس کے بعد فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔
روس کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران دوسری اس کے فضائی دفاع نے ماسکو کے قریب آنے والے ایک ڈرون کو تباہ کر دیا، جس سے حکام کو شہر کے دو اہم ہوائی اڈوں پر فضائی ٹریفک معطل کرنا پڑا ہے ۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ فضائی دفاع نے یوکرین کی سرحد سے متصل برائنسک علاقے میں دو دیگر ڈرونز کو تباہ کر دیا۔
زیلنسکی نے کہا کہ اگر قانون سازوں نے منظوری دی تو جنگ کے وقت 2024 میں عام انتخابات ہو سکتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر کوئی انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے ۔
دوسری جانب مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے وسطی پولٹاوا علاقے پر رات گئے روسی میزائل حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

#drone#flightoperation#masscow#PakTurkNewsrussia