روس نے بیلا روس میں جوہری ہتھیار نصب کر دئیے، پوٹن کا اعلان

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کےصدر ولادیمیر پوٹن نے اعلان کیاہے کہ روس نے گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد ہمسایہ ملک بیلاروس میں اپنا پہلا جوہری ہتھیار نصب کر دیا ہے۔
صدرپوٹن نے گذشتہ روز سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے اجلاس میں کہا کہ پہلے جوہری چارجز بیلاروس کی سرزمین پر پہنچائے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا حصہ ہے اور اب آنے والے مہینوں میںجوہری ہتھیاروں کی مزیدتنصیب بھی کی جائے گی۔
مئی کے آخر میں، روس اور بیلاروس کے وزرائے دفاع نے بیلاروس میں روسی جوہری ہتھیاروں کی تنصیب سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس میں انہیں ایک خصوصی اسٹوریج کی سہولت میں رکھنے کی شرائط رکھی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں پوٹن نے اعلان کیا تھا کہ روس ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کرے گا اور ہمسایہ ملک بیلاروس میں ان کے لیے ایک خصوصی اسٹوریج کی سہولت کی تعمیر مکمل کرے گا۔

#belarus#masscow#PakTurkNews#ukraine#vladimirputinrussia