خام تیل لیکر روسی کارگو جہاز11جون کو پاکستان پہنچنے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) روس کا کارگو جہاز 11جون کو پاکستان پہنچے گا ۔
سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ 100,000 ٹن خام تیل لے جانے والا ایک روسی کارگو جہاز 7 جون کو عمانی بندرگاہ دوقم پہنچے گا۔جس کے بعد کارگو جہاز 11جون کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ تیل کو عمانی بندرگاہ سے چھوٹے بحری جہازوں کے ذریعے پاکستان پہنچایا جائے گا، جسے کراچی کے پورٹ قاسم تک پہنچنے میں تقریباً دو ہفتے لگیں گے۔ پاکستان ابتدائی طور پر توقع کر رہا تھا کہ روس سے جہاز 27-28 مئی کو عمان پہنچے گا۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ 21اپریل کو روسی بندرگاہ پر یورال کروڈ سے لدا جہاز تکنیکی وجوہات کی بناء پر 10دن تاخیر کا شکار ہوجس کے بعد یہ 17 مئی کو مصر کی نہر سویز پر پہنچا، جہاں اس نے نہر کو عبور کرنے کے لیے 12 دن تک لمبی قطار میں انتظار کیا۔

 

 

#cargo#cargoship#oman#PakTurkNews#ukrainekarachiPakistanrussia