یوکرینی بندرگاہ پر چین اور اسرائیل کیلئے بھیجی جانے والی گندم پر روسی ڈرون حملہ

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرینی بندرگاہ پر چین، اسرائیل اور افریقی ممالک کیلئے بھیجی جانے والی گندم پر روس کا ڈرون حملہ کر دیا۔افریقی ممالک، چین اور اسرائیل کے لیے بھیجی جانے والی گندم تقریبا 40,000 ٹن تھی۔

یوکرین کی جانب سے روس پرالزام عائد کیا گیاہے کہ دریائے ڈینیوب پر یوکرین کی بندرگاہ پر روسی ڈرونز نے حملہ کرکے نقصان پہنچایاہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق گندم کی برآمدات روکنے کیلئے بندرگاہ پرڈرون حملہ کیاگیا ہے۔
روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں رومانیہ کی جانب سے الزام عائد کیاگیا ہے کہ روس کا اصل ہدف دریائے ڈینیوب کی دوسری طرف ایک اندرون ملک بندرگاہ ازمیل کی غلہ بندرگاہ تھی۔

#attack#China#grain#PakTurkNews#seaport#ukraine#warrussia