روسی افواج نے آرٹیوموفسک کے مشرقی حصے پریگوزن کا کنٹرول سنبھال لیا

ماسکو (پاک ترک نیوز)
روسی مسلح افواج کےویگنر پی ایم سی یونٹوںکے کمانڈراویگنی پریگوزن نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نےآرتیوموفسک جسے یوکرین میں باخموت کہا جاتا ہے کے مشرقی حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
پریگوزن نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر بتایا ہے کہ ویگنر پی ایم سی یونٹوں نے باخموت کے پورے مشرقی حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔ اور اب دریائے باخموتکا کے مشرق کی ہر چیز مکمل طور پر ویگنر پی ایم سی کے کنٹرول میں ہے ۔
آرتیوموفسک ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے کیف کے زیر کنٹرول حصے میں واقع ہے اور ڈون باس میں یوکرین کے فوجیوں کی نقل و حمل کے ایک بڑے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس وقت آرتیوموفسک شہر پر قبضہ کے لیے شدید لڑائی جاری ہے۔

#attack#Kyiv#masscow#PakTurkNews#russianarmy#russiaukrainewar#ukraine#vladimirputin#vldimirzelisnkeyrussia