ماسکو (پاک ترک نیوز) پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرے گا ۔
افریقا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ غریب ترین ممالک کے لیے اناج کی کھیپ ایک ماہ میں تیار ہو جائے گی۔روس کھیپ کی ترسیل کے اخراجات کو بھی پورا کرے گا۔
پیوٹن نے کہا کہ وہ بحیرہ اسود کے ذریعے اناج معاہدہ کو ختم کرنے سے ہونے والے نقصان سے افریقا کو بچائے گا۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی نے کہا کہ ماسکو بحیرہ اسود کے اناج کی برآمد کے معاہدے سے دستبرداری کے نتائج سے افریقا کو بچانے کے لیے "ہر ممکن کوشش” کرے گا۔
ورشینن نے مزید کہا کہ روس اناج کی برآمد کے نئے راستوں پر کام کر رہا ہے جب کہ اس کی میعاد پیر کو ختم ہو گئی تھی۔
یاد رہے کہ یہ معاہدہ، جسے اقوام متحدہ اور ترکیہ نے ثالثی سے طے کیا تھا، اس کا مقصد یوکرین میں جنگ کی وجہ سے روکے گئے اناج کو بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے محفوظ طریقے سے برآمد کرنے کی اجازت دے کر خوراک کے عالمی بحران کو روکنا تھا۔
روس کے دستبردار ہونے کے بعد یوکرین کو بحیرہ اسود کے راستے محفوظ طریقے سے اناج برآمد کرنے کی اجازت دینے والا معاہدہ باضابطہ طور پر ختم ہوگیا ہے۔