لاہور(پاک ترک نیوز) قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثنا میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کا رکن بننے سے معذرت کرلی ۔
سابق قومی ویمنز ٹیم کی کپتان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اپنی آواز ایف آئی سی اے اور کمنٹری کے ذریعے اٹھاتی رہوں گی، لیکن پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ نہیں بن رہی۔
معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا رکن بننے کی مبارکباد دی۔