حیدر آباد (پاک ترک نیوز) سعودی شکیل پاکستان کیلئے ورلڈ کپ میں دوسری تیز ترین ففٹی بنانیوالے بلے باز بن گئے ۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی بلے بازوں کے جلد آئوٹ ہونے پر محمد رضوان کے ساتھ پارٹنر شپ بنانیوالے سعود شکیل نے 68رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔ وہ پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں دوسری تیز ترین ففٹی بنانیوالے بلے باز بھی بن گئے ۔انہوں نے یہ کارنامہ 32 گیندوں پر سرانجام دیا۔ سعود شکیل 52 گیندوں پر 68 رنز بناکر آرین دت کا شکار بنے، انکی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
پاکستان کی جانب سے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ سابق کپتان انضمام الحق کے پاس ہے جنہوں نے 1992کے میگا ایونٹ میں محض 30گیندوں پر 50رنز سکور کئے تھے ۔