سعودی عرب اورکینیڈا کا 6برس بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

 

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب اورکینیڈا نے سفارتی تعلقات 6برس کے تعطل کے بعد دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا ۔
سعودی عرب اور کینیڈا نے 2018 سے جاری تنازعات کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سفارتی تعلقات بحال کر کے سفیروں کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان بنکاک میں فورم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں کی خواہش تھی جس کی بنیاد پر باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بدھ کے روز فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

#canada#crownprince#JustinTrudeau#muhammadbinsalman#PakTurkNews#riyadh#saudiarabia