سعودی عرب نے حج 2024کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے حج 2024 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔
سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قبل از حج پروازوں کا آغاز 9 مئی 2024 سے ہوگا۔ قبل از حج پروازوں کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 10 جون تک جاری رہے گا۔
سعودی ایوی ایشن کے مطابق حجاج کرام کی سعودی عرب سے واپسی کا عمل 20 جون سے ہوگا جبکہ آخری حج پرواز 21 جولائی 2024 کو روانہ ہوگی۔
گاکا کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت دیگر ممالک کی ائیرلائنز سے قبل از وقت اور بعد از حج فلائٹ آپریشن سے متعلق درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

 

#flgiht#hajjfligth#PakTurkNews#saudiarabiaAirlinesHajjPIAUmrah