سعودی عرب نے متحدہ ویزا پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے متحدہ ویزا پلیٹ فارم KSA Visaکا آغاز کر دیا۔
سعودی عرب نے ویزا درخواست کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے KSA Visa کے نام سے ایک متحد ویزا پلیٹ فارم کے آغاز کا اعلان کیا۔ یہ آنے والے سالوں میں مزید سیاحوں کو راغب کرنے کی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ایگزیکٹو امور کے معاون وزیر خارجہ عبدالہادی المنصوری نے ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم کے دوران کہا کہ یہ پلیٹ فارم 30 سے زائد ایجنسیوں، وزارتوں اور نجی شعبے سے منسلک ہے۔ تاکہ حج و عمرہ اور مملکت میں سیاحت سمیت مختلف قسم کے ویزوں کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنایا جا سکے۔
عبدالہادی المنصوری کا مزید کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم 50 سے زیادہ سرکاری ایجنسیوں اور نجی شعبے کی کمپنیوں کو سرکاری ویزے کے ذریعے بااختیار بنانے میں اپنا حصہ ڈالے گا اور وزیٹر کے تجربے کو بہتر بنانے کے مقصد سے ویزا جاری کرنے کے اہم ترین طریقہ کار کو خودکار بنائے گا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ ایک سمارٹ سرچ انجن ہے جو وزیٹر کو دستیاب ویزوں کو آسانی اور سہولت فراہم کرے گا اور تمام قسم کے ویزوں کی ضروریات اور ان کے لیے درخواست دینے کے طریقہ کار کے بارے میں جان کاری فراہم کرے گا۔

 

#PakTurkNews#riyadh#saudiarbia#visa#vision2030