سعودی عرب :تین سیشن پر مشتمل تعلیمی نظام کی منظوری ، 8 ہفتے کی گرمیوں کی تعطیلات مختص

ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی کابینہ نے اگلے پانچ سالوں کیلئے عوامی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، فنی اور پیشہ ورانہ تربیت میں تعلیمی کیلنڈر کیلئے عمومی ٹائم فریم کی منظوری دے دی ہے۔
آئندہ تعلیمی سال میں موسم گرما کی تعطیلات کیلئے8ہفتے مختص کرے گا۔ پہلا تعلیمی سیشن اتوار، 18 اگست، 2024 کو شروع ہوگی، سیشن اتوار، 17 نومبر، 2024 کو شروع ہوگی، اور تیسری مدت اتوار، 2 مارچ، 2025 کو شروع ہوگی، جو جمعرات، 26 جون، 2025 کو ختم ہوگی۔
آنے والے تعلیمی سال کی تعطیلات میں قومی دن کی تعطیلات، طویل ویک اینڈ، خزاں کا وقفہ، طویل ویک اینڈ، وسط سال کا وقفہ، یوم تاسیس کا وقفہ، موسم سرما کا وقفہ، عید الفطر کا وقفہ، اور ایک اور طویل ویک اینڈ کے ساتھ ساتھ عیدالاضحی شامل ہیں۔

 

#education#PakTurkNews#riyadh#saudiarbaia#schools