سعودی عرب خطے کا سب سے بڑا واٹر تھیم پارک بنائے گا

ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب کے دارالحکومت کے نواح میں بنائے گئے جدید شہر قدیہ میں ایکوا عریبیہ کی تعمیر جاری ہے۔ خطے کا یہ سب سے بڑا واٹر تھیم پارک دنیا کا پہلا ڈبل واٹر لوپ، سب سے اونچا واٹر کوسٹر اور پانی کے اندر ایڈونچر ٹرپس پیش کرے گا۔
سعودی عرب کے ترقیقاتی پروگرام وژن 2030 کی روشنی میں سنگ میلوں کو حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھتے ہوئے2018سے شہر قدیہ عالمی سیاحتی مقامات میں سے ایک بننے کے لیے تعمیر اور تبدیلی کے مراحل سے گزر رہا ہے ۔ اگرچہ ابتدائی طور پر اسکی تکمیل 2023میں ہونا تھی ۔مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ اب 2029تک مکمل ہو گا۔ سکس فلیگ قدیہ سٹی منصوبہ جس میں 22 بے مثال تفریحی مقامات اور پانی کے تجربات شامل ہونگے۔ خاندان کے تمام افراد کے لئے کچھ نہ کچھ اور دنیا کے چند پہلے پرکشش مقامات اپنے اندر سموئے ہوئے ہو گا۔ اس منصوبے کو سعودی عرب قدیہ انویسٹمنٹ کمپنی تعمیر کرے گی۔
واٹر تھیم پارک پروجیکٹ "ایکوعربیا” جس میں دنیا کا پہلا ڈبل واٹر لوپ، اور سب سے اونچی چھلانگ کے ساتھ سب سے اونچا واٹر کوسٹر شامل ہے۔ اس میں سب سے لمبا اور سب سے اونچا واٹر ریسنگ ٹریک اور سب سے اونچی واٹر سلائیڈ بھی شامل ہوگی۔
مزید برآں آنے والے پروجیکٹ کی ایک اور خصوصیت ڈائیونگ گاڑیوں کے ساتھ پانی کے اندر پہلا ایڈونچر ٹرپ۔ نیز رافٹنگ، کیکنگ، کینوئنگ، مفت سولو کلائمبنگ، اور ایڈرینالین سے محبت کرنے والوں کے لیے کلف جمپنگ کے لیے نامزد واٹر اسپورٹس ایریاز بھی ہوں گے۔

#PakTurkNews#riyadh#saudairabia#theampark#waterpark