سعودی عرب ترکیہ سے ڈرون طیارے خریدے گا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب ترکیہ سے ڈرون طیارے خریدے گا ۔یہ معاہدہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ہونے کا امکان ہے ۔
سعودی عرب نے ترک ڈرون خریدنے کا ارادہ ظاہرکیا ہے ۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان خلیجی ممالک سے تعلقات کی بحالی اور ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے اور منافع بخش معاہدوں کے سلسلے میں اس وقت خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں۔
ترکیہ کے فارن اکنامک ریلیشن بورڈ کے مطابق صدر اردوان خلیجی ممالک کے تین ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تقریباً 200 کاروباری افراد کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے ہیں۔
دونوں ممالک نے توانائی، براہ راست سرمایہ کاری اور دفاعی صنعتوں سمیت کئی شعبوں میں مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کئے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے رپورٹ کیا کہ اردوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ترک دفاعی فرم بایکر اور سعودی وزارت دفاع کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان آل سعود نے ٹویٹ میں کہا کہ سعودی عرب "مملکت کی مسلح افواج کی تیاری کو بڑھانے اور اس کی دفاعی اور تیاری کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مقصد سے” ڈرون حاصل کرے گا۔

 

 

#crownprince#PakTurkNews#RecepTayyipErdoğan#riyadh#saudiarabia#turkdroneHajj