سعودی عرب پہلی بار فیفا کلب ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا

 

ریاض (پاک ترک نیوز) فیفا کونسل نے متفقہ طور پر سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کو ایونٹ کے انعقاد کیلئے ووٹ دیا، ٹورنامنٹ 12 سے 22 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سعودی عرب کو سال 2023 کیلئے کلب ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے منتخب کرلیا۔
اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز پر سعودی عرب کو ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے 2027 کے ایشین کپ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا تھا۔
رواں برس سعودی عرب اسپینش سپر کپ، اولیکسینڈر یوسک اور انتھونی جوشوا کے درمیان فائٹ جبکہ ریاض گراں پری ایونٹ بھی ہوسٹ کرچکا ہے۔
فیفا کونسل کے اجلاس میں کلب ورلڈکپ میں کچھ نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں 2025 کیلئے ٹیموں تک تعداد 32 تک بڑھا دی ہے جبکہ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا 2026 ورلڈکپ کے اگلے مرحلے کیلئے رسائی حاصل کرچکے ہیں ان ٹیموں کوالیفائر راؤنڈ نہیں کھیلنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس قطر نے فیفا کے عالمی ورلڈکپ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے تھے۔

#fifa#fifaclub#PakTurkNews#riyadh#saudiarabia#sprotsHajjUmrah