سعودی عرب پاکستان میں 10ڈالر سے آئل ریفائنری لگائے گا ،اہم پیش رفت دو ماہ میں متوقع

اسلام آ باد (پاک ترک نیوز)
پاکستان آئل ریفائننگ کے شعبے میںسعودی عرب کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اور توقع کی جارہی ہے کہ ان کوششوں کے نتیجے میںآئندہ دو ماہ اس سلسلے میں سعودی آرامکو سے معاہدہ طے پا جائے گا۔
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا کے بعض حصوں میں دیا جانے والا یہ تاثر درست نہیں ہے کہ معاملہ محض بات چیت تک محدود ہے ۔ بلکہ حقیقت یہ ہے اس میں تواتر کے ساتھ پیش رفت ہو رہی ہے ۔ اور سعودی سرمایہ کاری کے لئے رکھی گئی شرائط کو تیزی سے پورا کیا جا رہا ہے۔ اس کے لئے اہم شرط ریفائنری کی تعمیر میں آرامکو کی پسندیدہ چینی کمپنی کی شمولیت کے لئے بات چیت مین نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ سعودی آرامکو کے پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے منصوبوں مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے۔یہ سرمایہ کاری کا ایک بڑا منصوبہ ہے اس میں متعدد اہم امور جن میں دونوں جانب کی حکومتیں اور پالیسیاں بھی مداخل ہیں کوباہمی رضامندی سے طے کرنا ہوتا ہے۔مثلاً یہ طے کرنا کہ منصوبہ کہاں تعمیر کیا جائے گا کو طے کر لیا گیا ہے ۔ ہماری جانب سے حب یا گوادر کے مقامات تجویز کئے گئے ہیں۔ مگر آرامکو سرمایہ کاری کے مقام کا فیصلہ کرے گی ۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فروری 2019 میں دورہ اسلام آباد کے دوران 21 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کیا گیاتھا۔جن میں 10 بلین ڈالر کا ریفائنری منصوبہ بھی شامل تھا۔جس کے لئے سعودی آرامکو نے یومیہ 450,000 بیرل تیل صاف کرنے کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ ریفائنری کی تنصیب کرناہے۔

#islamabad#oilrefinere#PakTurkNews#riyadh#saudairbiaPaksitan