سعودیہ کا فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کو 40 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان

ریاض پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کو 40 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا ۔
سعودی امدادی ادارے کنگ سلمان ہیومینٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر نے اعلان کیا ہےکہ وہ غزہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے لیے کھانا اور 20 ہزار فیملیز کے لیے ٹینٹ فراہم کرے گا۔
سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان اقوام متحدہ کی ایجنسی کو فنڈز کی کمی پیش آنے کے بعد کیا گیا ہے جب کہ کئی مغربی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی فنڈنگ روک دی گئی ہے۔کئی عالمی امدادی گروپوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں یورپی ملکوں سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارہ برائے فلسطین کے لیے امداد بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

#PakTurkNews#phalistine#riyadh#suaidarabia