ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون اور مرد خلاباز 9 مئی کو خلائی مہم پر روانہ ہوں گے۔
دونوں خلابازوں کے کریڈٹ پر 11 اہم سائنسی تحقیقات شامل ہیں۔ ان تحقیقات میں مائیکرو گریوٹی، انسانی ریسرچ، سیل سائنسز، اور مائیکرو گریوٹی میں مصنوعی بارش کے لیے تحقیق کے تجربات شامل ہیں۔علی القرنی اور ریانہ برناوی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے سعودی خلاباز ہیں۔
سعودی سپیس اتھارٹی کے مطابق علی اور ریانہ نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے سفر کے دوران سائنسی تجربات کرنے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام مکمل کیا ہے۔ دونوں خلاباز 9 مئی کو خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوں گے۔