ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز (ایس اے ایم آئی) نے مملکت میں دفاعی صنعتوں کیمقامی سچح پر ترویج کے لیے ترک کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میںایس اے ایم آئی نے کہا کہ اس نے ترکیہکی ڈرون بنانے والی کمپنی بائیکار کے ساتھ سعودی عرب میں بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کے لیے "مینوفیکچرنگ کی صلاحیتیں قائم کرنے” اور نظام تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اسکے علاوہ ترکیہ کی ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی اسیلسن کے ساتھ مملکت میں دفاعی الیکٹرانکس ٹیکنالوجی کی ترقی کے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔جبکہ ایس اے ایم آئی نے عالمی خلائی شعبے کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی مملکت میں ترقی کے لیے ترکی کے فرگانی اسپیس کے ساتھ ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
پچھلے سال سعودی عرب نے بائیکار سے ڈرون خریدنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جو ترکیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے بعد مملکت میں ڈرونز کی تیاری کو مقامی بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجک معاہدہ کیا گیا۔